سرورق / بین اقوامی / پاکستان : اس ایک غلطی کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ اہل خواتین حق رائے دہی سے ہوگئیں محروم –

پاکستان : اس ایک غلطی کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ اہل خواتین حق رائے دہی سے ہوگئیں محروم –

لاہور، پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں گزشتہ روز دوسری مرتبہ کسی جمہوری طریقہ سے منتخب ہوئی حکومت نے اپنی مدت کار پوری کی ، جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ۔ اب نئی حکومت کیلئے پاکستان میں 25 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں اور الزام تراشیوں کا دور شباب پر ہے۔ایک طرف جہاں عمران خان کی سیاسی پارٹی پورے دم خم کے ساتھ میدان میں ہے تو وہیں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی بھی جی توڑ کوششیں کررہی ہیں۔
تاہم اس درمیان پاکستانی الیکشن اور دیگر حکام کی غلطیوں کی وجہ سے ایک کروڑ سے زائد خواتین ووٹ دینے کے حق سے محروم ہوگئی ہیں۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا کے اہلکار مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ساتھ ہی ساتھ الیکشن کمیشن کی صنفی فرق ختم کرنے کی مہم بھی ووٹرز کا فرق کم نہیں کرسکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 9 لاکھ 95 ہزار 142 کا فرق تھا اور اب خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے فرق میں گزشتہ عام انتخابات 2013 کے مقابلے میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ فرق ایک کروڑ 24 لاکھ تک جا پہنچا ہے جب کہ 80 لاکھ کے قریب خواتین کے شناختی کارڈ ہی نہیں بن سکے ہیں۔ ایسے میں اب بتایا جارہارہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد اہل خواتین ووٹرز ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہیں گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: