سرورق / بین اقوامی / پاپوا نیو گنی میں زلزلہ، تیل اور گیس کی سپلائی متاثر-

پاپوا نیو گنی میں زلزلہ، تیل اور گیس کی سپلائی متاثر-

ولنگٹن / ملبورن ، پاپوا نیو گنی میں آج 7.5 کی شدت والے تیز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔امریکی جیو گرافیکل سروے انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ اس سے نشرواشاعت، تیل اور گیس کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔
سروے انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ زلزلے کا مرکز پاپوا نیو گنی کی مین لینڈ سے 560 کلومیٹر دور زمین سے 35 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔ اگرچہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیاہے۔ ہوائی کے پیسیفک سنامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سنامی کا خطرہ نہیں ہے۔
زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ایكسونموبل کارپوریشن گیس پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور نقصان کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی۔ ایكسونموبل کی ترجمان نے ای میل میں کہا، “ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایكسونموبل پاپو انیو گنی لمیٹڈ کے تمام ملازمین، ٹھیکیدار اور سامان محفوظ ہیں‘‘۔
پاپوا نیو گنی کی آئل اینڈ گیس برآمد کرنے والی کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے زلزلہ متاثرہ علاقے میں تیل کی پیداوار بند کر دیا ہے۔ امدادی اداروں نے کہا ہے کہ گھنے جنگل میں خراب مواصلاتی نظام کی وجہ سے نقصان کا صحیح صحیح اندازہ لگانے میں مشکلیں پیش آ رہی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: