سرورق / خبریں / پانی کے بل کا غلط استعمال کرنے والے 2 افراد گرفتار سنڈیکٹ بینک نے بی ڈبلیو ایس ایس بی کو ادا کئے دو کروڑ روپئے –

پانی کے بل کا غلط استعمال کرنے والے 2 افراد گرفتار سنڈیکٹ بینک نے بی ڈبلیو ایس ایس بی کو ادا کئے دو کروڑ روپئے –

بنگلورو : بنگلورو واٹر سپلائی اینڈ سوریج بورڈ (بی ڈبلیو ایس ایس بی) کے کیوسک میں صارفین نے پانی کی جو بل ادا کی تھی ، سی ایم ایس سرویس نامی کمپنی نے اس رقم کا غلط استعمال کرلیا تھا ۔ اس معاملہ میں سنڈیکیٹ بینک کے بی ڈبلیو ایس ایس بی کو 2.04 کروڑ روپئے ادا کیا ہے ۔ صارفین کو پانی کا بل ادا کرنے کیلئے بی ڈبلیو ایس ایس بی نے شہر میں 74 کیوسکس قائم کئے ہیں ۔ ان میں سے 46کیوسکس کی رقم سنڈیکیٹ بینک میں جمع کی جاتی ہے ۔ سنڈیکٹ بینک نے کیوسکس سے ذخیرہ کی گئی رقم بینک میں جمع کرنے کی ذمہ داری سی ایم ایس سرویسز کو دی تھی ۔ سی ایم ایس کے ملازمین راجہ راجیشوری نگر کے کیوسک میں موجود 1.54 کروڑ روپئے بینک کو ادا کرنے کے بجائے آئی پی ایس میچ میں شرط لگاکر تمام روپئے گنوا بیٹھے ۔ اس سلسلہ میں بی ڈبلیو ایس ایس بی نے ہلسور گیٹ پولیس تھانہ میں سنڈیکیٹ بینک کے خلاف شکایت درج کرائی تھی ۔ غلطی کا احساس ہونے کے بعد بینک نے آبی بورڈ کو 2.04 کروڑ روپئے ادا کئے ہیں ۔ باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق راجہ راجیشوری نگر کی حدود میں بل کی رقم حاصل کرنے والے سی ایم ایس کمپنی کے ملازمین جئے شنکر اور بی سی موہن نے 7 مہینوں میں 1.54 کروڑ روپیوں کا غلط استعمال کیا تھا ۔ دونوں نے اس رقم کو آئی پی ایل میچ میں شرط لگاکر خرچ کردی تھی ۔ بی ڈبلیو ایس ایس بی کے عملہ نے صارفین کو بل کی عدم ادائیگی کے متعلق اطلاع دی تو صارفین نے بل ادا کئے جانے کے متعلق چلن کے طور پر ثبوت بھی پیش کیا ۔ بینک کے ذمہ داروں سے اس سلسلہ میں معلومات حاصل کی گئی تو پتہ چلا کہ تفصیلی فہرست میں رقم جمع نہ ہونے کا انکشاف ہوا ۔ آبی بورڈ کے عملے نے جب اس معاملہ کی تحقیقات کرنے پر 2.04 کروڑ روپیوں کے غلط استعمال کئے جانے کاپتہ چلا ۔ ہلسور گیٹ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرانے کے بعد پولیس نے جئے شنکر اور بی سی موہن کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: