سرورق / کھیل / پانڈیا اور دھونی کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان کی فتح

پانڈیا اور دھونی کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان کی فتح

چنئی، 17 ستمبر (یو این آئی) آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا (83) اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (79) کی بہترین نصف سنچریوں اور پھر گیند بازوں کی لاجواب کارکردگی سے ہندوستان نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو اتوار کو 26 رن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت لے لی ۔
پانڈیا اور دھونی نے ہندوستان کو پانچ وکٹ پر 87 رن کی نازک صورت حال سے ابھارتے ہوئے 50 اوور میں سات وکٹ پر 281 رن کے مشکل اسکور تک پہنچایا۔
آسٹریلیا کی اننگز کے آغاز کے ساتھ بارش کی وجہ سے ایک طویل وقت تک کھیل کو روک دیا۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: