سرورق / بین اقوامی / پانچ روزہ دورہ: وزیراعظم مودی لندن پہنچے –

پانچ روزہ دورہ: وزیراعظم مودی لندن پہنچے –

لندن، وزیراعظم نریندر مودی اپنے پانچ روزہ دورے کے دوسرے مرحلے میں برطانیہ کی راجدھانی لندن پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم کل دیر رات لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم ،یہاں دولت مشرکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ وہ برطانیہ کی وزیراعظم تھیریسا مے اور ملکہ الزبتھ سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان دوطرفہ بات چیت ہوگی۔
مسٹر مودی معاشی ساجھے داری کے نئے ایجنڈے پر کام کررہے دوونوں ممالک کے چیف ایگزیکٹیو کے ساتھ مختصر بات چیت کریں گے۔ وہ لندن میں آیوروید سینٹر آف ایکسی لینس کا آغاز کریں گے اور بین الاقوامی شمسی اتحاد میں برطانیہ کا خیر مقدم کریں گے جو اس کا نیا ممبر بنا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: