سرورق / خبریں / پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا کانگریس امیدوار ضمیر پاشاہ کی طرف سے تحریری شکایت ملی تو کارروائی یقینی: چندرا ریڈی

پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا کانگریس امیدوار ضمیر پاشاہ کی طرف سے تحریری شکایت ملی تو کارروائی یقینی: چندرا ریڈی

کولار:(سید تبریز) پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والوں کوہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ کانگریس پارٹی کے شکست خوردہ امیدوار سید ضمیر پاشاہ، اگر تحریری طور پر شکایت پیش کریں تو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کے پی سی سی سے کی جائے گی۔یہ بات ضلع کانگریس کمیٹی کے صد چندرا ریڈی نے کہی۔ انہوں نے یہاں ضلع کانگریس بھون میں منعقدہ پارٹی کے عہدیداروں اور بلاک کانگریس صدور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ کولار اسمبلی حلقہ کے کانگریس پارٹی امیدوار سید ضمیر پاشاہ اگر ضروری ثبوتوں اور گواہوں کے ساتھ شکایت کریں تو پارٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کولار اسمبلی حلقہ میں پارٹی امیدوار کی طرف سے حاصل کئے گئے بوتھ وائز ووٹوں کی تفصیل اکٹھا کی گئی ہے۔ کس بوتھ میں کانگریس پارٹی امیدوار کو کم ووٹ ملے ہیں ۔ اس بارے میں خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے آئندہ کی کارروائی کی جائے گی۔ چندرا ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی امیدوار کی شکست کو دوسروں پر الزام لگانا ٹھیک نہیں ہے۔ ریاست کے جملہ 224 حلقوں میں کانگریس پارٹی امیدواروں کو میدان میں اتارا گیا تھا مگر کامیابی صرف 78 حلقوں میں ہی حاصل ہوئی ہے۔ یہ افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے کہا کہ کولار اسمبلی حلقہ کے پارٹی امیدوار کی شکست کے معاملے کو لے کر الزام تراشیاں بند کریں اور آئندہ دنوں میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ابھی سے جدوجہد شروع کریں۔ آپسی اختلافات سے پارٹی کی ساکھ کمزور ہوسکتی ہے۔ کولار ضلع کی حدود میں شامل جملہ 6اسمبلی حلقوں میں سے پانچ حلقوں میں کانگریس امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ جس سے ریاست بھر میں کولار ضلع کا نام روشن ہوا ہے۔ اس کامیابی کیلئے بلاک کانگریس کمیٹی کے صدور قابل مبارکباد ہیں۔چندرا ریڈی نے کہا کہ اقلیتی طبقہ خاص کر ضلع کے مسلمان کانگریس پارٹی کے حق میں ووٹ دئے ہیں ضلع میں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔مسلمانوں کے ووٹوں سے ہی ضلع میں کانگریس امیدواروں کی جیت ممکن ہوئی ہے۔ کانگریس پارٹی میں کسی طبقہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور تمام کو یکساں حق دیا جائے گا۔ سماجی انصاف کی بنیاد پر کانگریس پارٹی کام کرتی آئی ہے۔اس موقع پر بلاک کانگریس کمیٹی صدر پرساد بابو، ادئے شنکر، سید ضمیر پاشاہ، گوکل نارائن سوامی دلسنور گوپال کرشنا اور دیگر موجود تھے

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: