سرورق / خبریں / پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سونیا اور راہل کے زیر قیادت اپوزیشن کا مظاہرہ –

پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سونیا اور راہل کے زیر قیادت اپوزیشن کا مظاہرہ –

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی اور ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی چیئر پرسن سونیا گاندھی کی قیادت میں دس سے زیادہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بینک گھوٹالے جیسے مختلف مسائل پر احتجاج کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے بینک گھوٹالے، کسانوں کے مسائل، تحریک عدم اعتماد، درج فہرست ذات و قبائل (انسداد مظالم) ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس معاملے میں حکومت کے موقف نیز پبلک سیکٹر کی طیارہ سروس کمپنی کی نجکاری جیسے مختلف مسائل پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج کرنے والی اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں میں راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے علاوہ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے، احمد پٹیل، کماری شیلجا، ترنمول کانگریس کے کلیان ونرجي، سماجوادی پارٹی کی جیہ بچن، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجہ ، دراوڈا منترا کژاگم کے تریچی شیوا سمیت کئی اہم لوگ شامل تھے-

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: