سرورق / کھیل / ٹینس: نڈال اور جوکووچ میں ہوگا ڈریم سیمی فائنل –

ٹینس: نڈال اور جوکووچ میں ہوگا ڈریم سیمی فائنل –

لندن، آٹھ مرتبہ کے چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر کے باہرہوجانے کے سنسنی خیز نتائج کے درمیان دنیا کے نمبرایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور سابق نمبر ایک سربیا کےنوواک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
دوسری سیڈ نڈال نے پونے پانچ گھنٹے تک چلے مقابلے میں پانچویں سیڈ ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو کو 5۔7،7۔6، 6۔4، 4۔6، 4۔6 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
نويں سیڈ امریکہ کے جان اسنر 13 ویں سیڈ کناڈا کے میلوس راونک کو7۔6، 6۔7، 4۔6، 3۔6 سے اور 12 ویں سیڈ جوکووچ جاپان کے کیئی نشیکوری کو 3۔6، 6۔3، 2۔6، 2۔6 سے ہراکر کر آخری چار میں داخل ہوگئے۔ سیمی فائنل میں اینڈرسن کا مقابلہ اسنر اور نڈال کا مقابلہ جوکووچ سے ہوگا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: