سرورق / کھیل / ٹیسٹ ٹیم میں کلدیپ كو موقع مل سکتا ہے : وراٹ

ٹیسٹ ٹیم میں کلدیپ كو موقع مل سکتا ہے : وراٹ

نوٹنگھم، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے شاندار آغاز سے پرجوش ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹیم کو آٹھ وکٹ سے ملی جیت کیلئے چائنامین گیندباز کلدیپ یادو کی جم کر تعریف کی ہے اور ان کے آئندہ ٹسٹ سیریز میں کھیلنے کے سلسلے میں مثبت اشارہ دیئے ہیں۔
ہندوستان نے انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ایک ۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ اس میچ میں اسپنر کلدیپ یادو نے 10 اوور میں 2.50 کے اكونومي ریٹ سے 25 رن پر سب سے زیادہ چھ وکٹ لیے اور مین آف دی میچ بنے۔
میچ کے بعد وراٹ نے کہا “یہ میچ جتنا ہو سکتا تھا اتنا بہترین رہا، ہم جانتے تھے کہ یہ وکٹ بہت اچھی ہے اور اسپنروں کے پاس جب10 اوور کھیلنے کا موقع ہو تو ان پر خود کو ثابت کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔”
کپتان نے کلدیپ کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا “کلدیپ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، مجھے یاد نہیں میں نے کب ون ڈے میں اتنا بہترین اسپیل دیکھا تھا۔ ہم چاہتے ہیں کہ کلدیپ کا اعتماد بڑھے کیونکہ ان کے پاس 50 اوور کے فارمیٹ میں میچ فاتح بننے کی صلاحیت ہے۔اگر آپ کو وکٹ نہیں ملتے ہیں تب صورتحال مشکل ہوتی ہے۔ “مین آف دی میچ رہے کلدیپ کے آئندہ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کھیلنے کے سوال پر اگرچہ وراٹ نے واضح جواب نہیں دیا، لیکن ان کے سلسلے میں مثبت اشارہ ضرور دیا۔ فی الحال کلدیپ نے دو ہی ٹیسٹ کھیلے ہیں جبکہ اس فارمیٹ میں آف اسپنر روی چندرن اشون اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ اسپن کے شعبہ میں ٹیم کے دو تجربہ کار اور مستقل کھلاڑی ہیں۔
انہوں نے کہا “اس میں کچھ چونکانے والے فیصلے ہو سکتے ہیں، ہمارے پاس ٹیسٹ ٹیم منتخب کرنے سے پہلے ابھی کچھ دن کا وقت ہے۔ ہم انگلینڈ کے بلے بازوں کو جدوجہد کرتے دیکھ کر شاید کچھ فیصلہ کر لیں۔یہاں کا موسم بہت اچھا ہے، ابھی تک ہمارے حساب سے ہے اور ہمیں محسوس ہی نہیں ہو رہا کہ ہم گھر سے دور ہیں۔ ہمیں آگے کچھ چیلنجنگ کرکٹ کھیلنا ہے۔ ”
اس دوران مین آف دی میچ کلدیپ نے کہا کہ ان کے لیے یہ بڑا دن ہے۔ انہوں نے کہا “میرے لیے یہ بڑا دن ہے۔میں نے اچھی شروعات کی ہے اور جلدی وکٹ حاصل کیے ہیں۔مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میں کہاں کھیل رہا ہوں۔ یہاں ہلکا گھماؤ تھا۔ پہلے اوور کے بعد ہی میرے اعتما د میں اضافہ ہو گیا تھا۔ ”
وہیں چائنامین گیندباز نے بھی کہا کہ اب ان کا مقصد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانا ہے۔ کلدیپ نے کہا “میری توجہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے پر مرکوز ہے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ مجھے موقع ملتا ہے یا نہیں۔ “ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے جس کا پہلا میچ ایک سے پانچ اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

پاک کے خلاف یک روزہ سیریز: زمبابوے پریشانیوں کا شکار –

بلوایو، زمبابوے نے پاکستان کے خلاف5 یک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم کا …

جواب دیں

%d bloggers like this: