سرورق / کھیل / ٹیسٹ جنگ میں نہیں نظر آئے گی آئی پی ایل دوستی: بٹلر

ٹیسٹ جنگ میں نہیں نظر آئے گی آئی پی ایل دوستی: بٹلر

لندن، انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جوز بٹلر نے ہندوستانی ٹیم کو آگاہ کیا ہے کہ یکم اگست سے شروع ہو رہی ٹسٹ سیریز میں ہندوستانی کھلاڑی انگلش کھلاڑیوں کے ساتھ آئی پی ایل کی اپنی دوستی کو بھول جائیں۔
ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم میں معین علی اور کرس ووکس کے کپتان تھے۔بٹلر اس سال کے آئی پی ایل میں اجنکیا رہانے کی کپتانی میں راجستھان رائلس ٹیم میں کھیلے تھے۔
بٹلر نے کہاکہ آئی پی ایل میں گزارے وقت میں ہندوستانی اور انگلش کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات بہت بہتر دیکھنے کو ملا تھا اور میدان میں وہ ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ جاننے لگے ہیں۔لیکن جیسے ہی پہلا ٹیسٹ شروع ہو گا اس کی صورت حال بدل جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ میں آئی پی ایل میں ہندوستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا تھا۔ فطری ہے کہ میدان پر آپ کی ان کے ساتھ دوستی ہو جاتی ہے لیکن جب آپ کو دو ممالک کے مقابلے میں کھیلتے ہیں تو پھر یہ دوستی نہیں رہ جاتی اور جنگی مقابلہ ہو جاتا ہے۔کرکٹ میں یہی سب سے دلچسپ بات ہے۔
بٹلر نے ساتھ ہی کہاکہ معین آرسی بی میں وراٹ اور يجویندر چہل کے ساتھ کھیلے تھے۔میں بھی ممبئی میں ہردک پانڈیا کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔ایسے میں ہم کھلاڑیوں کے درمیان بات چیت آسان ہو جاتی ہے۔لیکن مجھے یقین ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں دوستی جیسی بات نہیں رہے گی اور مقابلہ سخت ہو گا ۔
انگلش بلے باز نے کہاکہ میں نے آئی پی ایل میں کئی کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ کر بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی انتہائی باصلاحیت ہیں۔لیکن انہیں سب سے اوپر پہنچنے کی محنت کرتے ہوئے دیکھنا ایک مختلف احساس ہے، جیسا ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کرتے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: