سرورق / بین اقوامی / ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے بھیڑ کو روندا، 9 ہلاک 16 زخمی، ٹروڈو کی مذمت –

ٹورنٹو میں وین ڈرائیور نے بھیڑ کو روندا، 9 ہلاک 16 زخمی، ٹروڈو کی مذمت –

ٹورنٹو، کینیڈا کے ٹورنٹو میں آج ایک ڈرائیور نے وین کو بھیڑ میں گھسا دیا جس کی وجہ سے نو افراد کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ ٹورنٹو میں وین ڈرائیورنے اہ گیروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ فنچ ایونیو کے قریب یونگ اسٹریٹ پر پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی وین نےرکاوٹ توڑتے ہوئے جان بوجھ کر راہ گیروں کو ٹکر ماری۔ امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو سنی بروک اسپتال منتقل کیا ۔کینیڈ؎ا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، شہریوں کو جلد آگاہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کے ساتھ ہیں اور صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ واقعے کے بعد یونگ اور فِنچ انٹرسیکشن کو نقل و حمل کے لیے بند کردیا جبکہ ٹورنٹو کی ٹرانزٹ ایجنسی نے کہا کہ اس نے علاقے سے گزرنے والی سب وے لائن عارضی طور پر معطل کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
ٹورنٹو پولیس کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ غیر ملکی خبرایجنسی نے کینیڈین نشریاتی ادارے (سی بی سی) کے حوالےسے بتایا ہے کہ وین ڈرائیو کی شناخت 25سالہ ایلیک میناسیان کے نام سے ہوئی ہے۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق ڈرائیور کا تعلق کسی دہشت گردی تنظیم سے نہیں، ملزم نےخود کو سینیکا کالج کا طالب علم اور اونٹاریو کے علاقے رچمنڈہل کا رہائشی بتایا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں ایک وین ڈرائیور کےراہگیروں کو روندے جانے کے واقعہ کو ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ متشدد، المناک اور پاگل پن فعل قرار دیاہے. کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں وین سے کچل کر 10 افراد کو ہلاک اور 15 کو زخمی کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کی پولیس اور دیگر نے بغیر کسی جھجھک کے خطرے کا سامنا کیا،مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جان کی بازی اور پیشہ ورانہ مہارت سے مزید لوگوں کو محفوظ رکھنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے تمام زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: