سرورق / کھیل / ٹوئنٹی 20 سیریز: پاکستان کی ونڈیز پر 0۔3 سے کلین سویپ –

ٹوئنٹی 20 سیریز: پاکستان کی ونڈیز پر 0۔3 سے کلین سویپ –

کراچی، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری میچ میں آٹھ وکٹوں سے مسلسل تیسری یکطرفہ جیت درج کراتے ہوئے گھریلو میدان پر کھیلی گئی تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی بین الاقوامی سیریز میں0۔3 سے کلین سویپ کر لی ہے۔
مہمان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئےبہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 153 رن کا ہدف بنایا جس میں آندرے فلیچر نے 43 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر 52 رن بنائے جو موجودہ سیریز میں کیریبین ٹیم کی پہلا نصف سنچری بھی تھی۔ وہیں تجربہ کار دنیش رام دین نے 18 گیندوں میں چار چوکے اور تین چھکے لگا کر ناٹ آؤٹ 42 رن بنائے۔ مارلون سیموئل نے 31 رن بنائے۔ پاکستان کے لیے شاداب خان نے 27 رن دے کر سب سے زیادہ دو وکٹ حاصل کئے۔ محمد نواز، عثمان خان اور شاہین شاہ آفریدی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
پہلے ہی سیریز پر قبضہ کر چکے پاکستان نے 16.5 اوور میں دو وکٹ پر 154 رن بنا کر دوبارہ یکطرفہ فتح اپنے نام کرلی۔ فخر زماں اور بابر اعظم نے پہلے وکٹ کے لئے 61 رن بٹورے۔ زماں نے صرف 17 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگا کر 40 رن اور بابر اعظم نے 40 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔ حسین طلعت نے ناٹ آؤٹ 31 رن اور آصف علی نے ناٹ آؤٹ 25 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ریاڈ ایمرٹ اور اوڈین ا سمتھ کو ایک ایک وکٹ ملے۔
تین میچوں کی سیریز میں مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم کو مین آف دی سیریز اور فخر زماں کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔پاکستان کے لیے یہ سیریز فتح کے بجائے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کے لحاظ سے بہت اہم تھی جہاں سال 2009 کے بعد سے ہی بین الاقوامی کرکٹ تقریبا ٹھپ ہے اور پاکستان کو اپنے گھریلو میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلنے پڑ رہے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد …

جواب دیں

%d bloggers like this: