سرورق / بین اقوامی / ٹرمپ 2020میں بھی صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں –

ٹرمپ 2020میں بھی صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں –

لندن۔ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ2020میں ہونے والا صدارتی انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔برطانیہ کے’’سنڈے‘‘ اخبار کو میل کے ذریعے دیے گئے انٹرویو میں مسٹر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سال2020میں ہونے والا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ’’ہر کوئی مجھے چاہتا ہے‘‘اور ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی بھی امیدوار ان کو شکست نہیں دے سکتا۔برطانوی صحافی پیئرس مورگن کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ ہاں میں مکمل ارادہ رکھتا ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے ہر کوئی مجھے ہی چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں کوئی ڈیموکریٹک امیدوار دکھائی نہیں دے رہا ہے جو ان کو شکست دے سکتا ہو۔ مجھے کوئی دکھائی نہیں دیتا۔ میں ان سب کو جانتا ہوں اور مجھے کوئی دکھائی نہیں دیتا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ سال 2016میں امریکہ کے صدر منتخب ہوئے تھے اور سال2020میں ان کی مدت کار مکمل ہو رہی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: