سرورق / بین اقوامی / ٹرمپ-کم ملاقات کا اعلامیہ: امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رہنما ناخوش –

ٹرمپ-کم ملاقات کا اعلامیہ: امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹ رہنما ناخوش –

واشنگٹن ، امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کے دھڑے کے رہنما چک شومر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات منگل کے روز سنگاپور میں ہوئی تھی۔ اس ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان کے بارے میں چک شومر نے کہا کہ یہ دستاویز ’بہت ہی پریشان کن‘ ہے۔ ریاست نیو یارک سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹ کے اس ڈیموکریٹ لیڈر نے کہا کہ سمٹ کے اعلامیہ سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کو حاصل ’واضح برتری‘ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: