سرورق / بین اقوامی / ٹرمپ نے نشہ کے سزاوار کو معافی دے دی

ٹرمپ نے نشہ کے سزاوار کو معافی دے دی

واشنگٹن،  (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نشہ کےجرم سے متعلق الزام میں گزشتہ 20 سال سے امریکی جیل میں بند ایلس مری جانسن کی سزا کو کم کر دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ذرائع کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے معافی کی آئینی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے مسز جانسن کی سزا کو کم کیا ہے۔
خیال رہے مسٹر ٹرمپ اس طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی اور مجرموں کی سزا کم کر سکتے ہیں۔مسز جانسن کی سزا کو کم کروانے کے لئے اداکارہ اور ماڈل کم کردشین نے ان کی پیروی کی تھی۔
صدر کے معافی دینے کے آئینی طاقت کے ماہر اوروائٹ ہاؤس کے افسران کے مطابق مسٹر ٹرمپ مجرمانہ انصاف کے نظام کے متاثرین کے اس طرح کے معاملات میں آگے بھی فیصلہ لیتے رہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا، “مسز جانسن گزشتہ دو دہائیوں سے مثالی قیدی رہی ہیں‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: