سرورق / بین اقوامی / ٹرمپ نے نئے امیگریشن حکمنامہ پر کئے دستخط، ساتھ رہیں گے بے گھر خاندان

ٹرمپ نے نئے امیگریشن حکمنامہ پر کئے دستخط، ساتھ رہیں گے بے گھر خاندان

واشنگٹن، (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بین الاقوامی دباؤ کے سامنے جھکتے ہوئے نئے امیگریشن حکمنامہ پر دستخط کر دیئے ہیں۔ نئے حکم کے مطابق غیر قانونی طور پر امریکہ-میکسیکو سر حد سے غیر قانونی طور سے داخل ہونے والے بے گھر خاندانوں کو حراست میں لئے جانے پر ایک ساتھ ہی رکھا جائے گا۔اس حکم کے مطابق غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے مہاجرین پر پہلے کی طرح ہی مجرمانہ مقدمہ چلے گا۔یعنی امریکہ کی غیر قانونی امیگریشن پر نام نہاد’ زیرو ٹالرینس‘ پالیسی پہلے کی طرح ہی جاری رہے گی۔ مسٹر ٹرمپ نے اوول آفس میں نئے حکمنامہ پر دستخط کرتے ہوئے کہا’’یہ حکمنامہ بے گھر خاندانوں کو ایک ساتھ رکھنے سے متعلق ہے لیکن ساتھ ہی ہم اپنی سرحدوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے ان کے استحکام کو یقینی بنائیں گے‘‘َ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: