سرورق / بین اقوامی / ٹرمپ نے شہریوں سے پوچھ گچھ کرنے کی روسی تجویز کو مسترد کر دیا

ٹرمپ نے شہریوں سے پوچھ گچھ کرنے کی روسی تجویز کو مسترد کر دیا

واشنگٹن ، (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں روسی تفتیش کاروں کو امریکی شہریوں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس تجویز میں، ماسکو میں سابق امریکی سفیر مائیکل میک فاؤ ل سے پوچھ گچھ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اس بارے میں آگاہ کیا۔
محترمہ سینڈرس نے کہا، ’’یہ معزز صدر پوتن کی طرف سےایمانداری سے پیش کردہ ایک تجویز ہے، لیکن صدر ٹرمپ اس سے متفق نہیں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر پوتن کے پاس شناخت کئے گئے ایسے 12 روسی شہری ہوں گے جو امریکہ کے پاس بے گناہ یا جرم ثابت کرنے کے لئے آئیں گے‘‘۔
مسٹر پوتن نے پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے سربراہ مذاکرات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ امریکی محکمہ انصاف کے تفتیش کاروں کو سال 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے الزامات کا سامنا کرنے والے 12 روسی شہریوں سے پوچھ گچھ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں اگر روسی تفتیش کاروں کو بھی امریکی باشندوں سے پوچھ گچھ کی اجازت بھی دی جائے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: