سرورق / خبریں / ٰ ظفر الله خان کو نائب وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ

ٰ ظفر الله خان کو نائب وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ

میسور: (پیر پاشاہ ) ریاست میں جے ڈی ایس۔ کانگریس مخلوط حکومت کے قیام پر سابق وزیر اعظم و جے ڈی ایس کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا اور ریاست کے نو منتخب وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مخلوط حکومت کی کامیابی کے ساتھ پانچ سالہ میعاد مکمل کرنے کی خواہش بھی کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے ریاست کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر انہیں وزیر اعلیٰ بننے کا موقع ملا تو ایک دلت اور مسلم لیڈر کو نائب وزیر اعلیٰ ضرور بنائیں گے۔اس وعدے کے مطابق کمار سوامی نے اپنی حلف برداری کے دوران دلت لیڈر ڈاکٹر جی پرمیشور کو نائب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایامگر ریاست کے عوام تاحال مسلم نائب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے منتظر ہیں۔ ہرطرف مسلم نائب وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کے مطالبات کئے جارہے ہیں۔ اس کے تحت شہریان میسور کی جانب سے ہم بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ جے ڈی ایس کے قومی جنرل سکریٹری محمد ظفر اللہ خان کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ان باتوں کا اظہار میسور کے تدریب ایجوکیشن اینڈ چاری ٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ دار عمران شریف اور مولانا حفیظ الرحمن نے کیا۔انہوں نے یہاں پتراکرترا بھون میں منعقدہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظفر اللہ خان کو قانون ساز کونسل کارکن نامزد کر کے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران ظفر اللہ خان نے ریاست بھر کے مختلف حلقوں کا دورہ کر کے پارٹی امیدواروں کی جیت کیلئے مسلسل محنت کی ہے۔ ان کے آبائی ضلع منڈیا میں جملہ سات حلقوں میں جے ڈی ایس امیدواروں کی جیت ہوئی ہے۔ جس کے لئے ظفر اللہ خان نے بھی کافی جدوجہد کی ہے۔ منڈیا ضلع کے مسلم اور غیر مسلم لیڈروں اور کارکنوں میں ظفر اللہ خان کافی مقبول ہیں اور عرصہ دراز سے شری دیوے گوڈا اور کمار سوامی کے قریب مانے جاتے ہیں۔اس اخباری کانفرنس میں حافظ اعظم، عمران شریف، تنذیر شریف اور دیگر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: