سرورق / بین اقوامی / وینزویلا کے صدر پر حملے کی سازش میں ملوث 6 افراد گرفتار –

وینزویلا کے صدر پر حملے کی سازش میں ملوث 6 افراد گرفتار –

کراکس/لندن ،( ایجنسی)وینزویلا کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز صدر نیکولس میدورو پر بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کی مدد سے قاتلانہ حملے میں ملوث 6 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نیسٹور ریفیرول کا کہنا ہے کہ صدر پرحملے کی سازش میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب وہ ہمارے پاس ہیں۔ خیال رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مدورو ایک ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ یہ واقعہ ہفتے کے دن اس وقت رونما ہوا، جب وہ دارالحکومت کراکس میں ایک فوجی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جو سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ ڈرون حملے سے ہونے والے دھماکے کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں موجود فوجیوں میں بھی خوف پھیل گیا اور وہ بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ اس تقریب میں وینزویلا کی اعلیٰ قیادت سمیت ملک کے سترہ ہزار فوجی بھی شریک تھے۔ اس واقعے میں سات فوجی زخمی ہوئے۔ مادورو نے اس مبینہ حملے کا الزام انتہائی دائیں بازو کے گروہوں اور کولمبیا کے صدر خوان مانوئل سانتوس پر عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل یہ انہیں ہلاک کرنے کی ایک کوشش تھی۔ وینزویلا کے وزیر اطلاعات جورج روڈریگز نے بھی کہا ہے کہ یہ بائیں بازو کے رہنما پر ’ایک حملہ‘ تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: