سرورق / خبریں / وہائٹ فیلڈ۔بائپنہلی میٹرولائن وقت پر مکمل ہونے کا امکان مختلف حصوں کے کام تیزی سے جاری۔زیرزمین پانی اور سوریج لائنوں کی منتقلی-

وہائٹ فیلڈ۔بائپنہلی میٹرولائن وقت پر مکمل ہونے کا امکان مختلف حصوں کے کام تیزی سے جاری۔زیرزمین پانی اور سوریج لائنوں کی منتقلی-

بنگلورو:22؍جنوری(سالارنیوز) شہرمیں 30؍پشتوں کی تکمیل کے ساتھ ہی بائپنہلی۔ وہائٹ فیلڈ فیز 2میٹرو لائن کے تعمیری کام نے رفتار پکڑلی ہے۔ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آرسی ایل) نے 15.5؍کلومیٹر طویل اس روٹ کوریچ ون اے (بائپنہلی۔ وسویشوریا انڈسٹرئیل ایریا) اور ریچ ون بی (وہائٹ فیلڈ تک کا باقی حصہ) میں تقسیم کیاہے۔ اس روٹ پر آنے والے 579؍پشتوں میں سے اس نے ریچ ون اے میں 18 اور ریچ ون بی میں 12؍مکمل کردیئے ہیں۔ میٹرو کارپوریشن نے اس راستہ پر 3,600؍پائیل اور پائیل کیپس (گہری بنیادوں) میں سے 1,100؍کو نصب کردیاہے۔ یہ لائن وہائٹ فیلڈ مین روڈ کے ساتھ چلے گی اور ہوڈی میں دائیں طرف مڑکر کندلاہلی میں انڈسٹرئیل ایریا سے ملے گی۔ ایک بار پھر وہ آئی ٹی پی ایل پر مین روڈ سے ملے گی جس کے بعد ہسکوٹے روڈ پر بائیں جانب مڑجائے گی۔ اس طرح کاڈگوڈی پولیس تھانہ سے قریب روکاجائے گا۔ بی ایم آر سی ایل کے ایک افسر نے کہا ’’ہم نے تعمیری کام کی تکمیل کے لئے 27؍ماہ کا وقت مقرر کیاہے۔ کنٹراکٹر اس مقررہ مدت سے پہلے بھی کام مکمل کرسکتاہے اگر کام اس رفتار سے جاری رہے۔‘‘ مذکورہ افسر نے بتایاکہ میٹرولائن کے لئے زمین کی صفائی کا کام بھی ایک ساتھ جاری ہے۔ زیر زمین پانی اور سیوریج لائنوں کی منتقلی اور مختلف مقامات پر ٹریفک کے مسئلہ سے نمٹے، سڑکوں کی توسیع بھی ہورہی ہے۔ اس کے مطابق اب تک 102، عمارتوں کو ڈھایا گیاہے اور مزید 20 کے انہدام کا کام باقی ہے۔ کارپوریشن کو کندلاہلی اور ستیاسائی ہاسپٹل کے درمیان 3؍کلومیٹر طویل 220؍کلوواٹ بجلی لائن کو منتقل کرناہے۔ یوٹیلٹی لائنس کی منتقلی میں تاخیر کی وجہ سے یہ کام اب تک نہیں ہوسکاہے۔ کرناٹک پاور ٹرانسمیشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ٹی سی ایل) نے اس کے لئے 64؍کروڑ روپئے اداکئے ہیں۔ میٹرو لائن کے اس کام کی وجہ سے کئی علاقوں میں ٹریفک جام بھی دیکھا جارہاہے-

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: