سرورق / خبریں / ووٹر لسٹ میں گڑبڑي کی شکایت پر تحقیقات کا حکم

ووٹر لسٹ میں گڑبڑي کی شکایت پر تحقیقات کا حکم

نئی دہلی،  (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے مدھیہ پردیش میں ووٹر لسٹ میں گڑ بڑی ہونے کی شکایت کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے آج اس کی جانچ کا حکم دے دیا۔ کمیشن نے مدھیہ پردیش کے چیف الیکشن افسر کو خط لکھ کر حکم دیا ہے کہ ریاست میں ووٹر لسٹ میں ایک ہی شخص کا نام دو جگہ ہونے جیسی شکایت ملی ہے۔ اس کے لئے تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہيں۔ بھوپال کے نریلا اور بھوجپور حلقے کے لئے چار رکنی ٹیم بنائی گئی ہے۔ اسی طرح سے نرمداپورم میں ہوشنگ آباد اور مالوا اسمبلی حلقوں کے لئے بھی دو دو رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیموں کو سات جون تک رپورٹ پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹیوں کو شکایت میں اٹھائے گئے تمام مسائل کی باریکی سے جانچ کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ واضح ر ہے کہ مدھیہ پردیش کانگریس صدر کمل ناتھ اور سینئر لیڈر جیوترادتیہ سندھیا اور دگ وجے سنگھ نے آج یہاں الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی کہ مدھیہ پردیش میں فرضی ووٹر فہرست تیار کی گئی ہے اور اس فہرست میں 60 لاکھ سے زیادہ ناموں کے ساتھ گڑبڑی ہوئی ہے ۔ کانگریسی لیڈروں نے شکایت درج کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ ایک شخص کا نام 26-26 جگہوں پر ہے۔ بہت سے ووٹروں کے نام دو بوتھوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ اسی طرح سے سرحدی علاقوں کی فہرست میں کئی ووٹروں کے نام دونوں ریاستوں کی ووٹر لسٹ میں درج ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: