سرورق / خبریں / ووٹر لسٹ معاملہ میں کانگریس الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے مطمئن نہیں : کمل ناتھ

ووٹر لسٹ معاملہ میں کانگریس الیکشن کمیشن کی رپورٹ سے مطمئن نہیں : کمل ناتھ

بھوپال، مدھیہ پردیش کانگریس یونٹ کے صدر کملناتھ نے رائے دہندگان فہرست معاملہ میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی پھر سے کمیشن کے پاس ثبوت کے ساتھ جاکر جانچ کی مانگ کرے گی۔ مسٹر کملناتھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ پارٹی نے شکایت یکم جنوری 2018 کو فہرست کی بنیاد پر کی تھی ، حکام خود اعتراف کررہے تھے کہ گڑبڑ ہوئی اور وہ اس کی اصلاح کررہے ہیں اور اب وہ کہہ رہے ہیں سب ٹھیک ہے۔ پارٹی اس رپورٹ سے مطمئن نہیں ہے۔
کانگریس نے کمیشن سے ریاست میں ووٹر لسٹ میں گڑبڑی کا الزام لگاتے ہوئے جانچ کی مانگ کی تھی جس کے بعد کمیشن نے جانچ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ میں اسے غلط قرار دیا تھا۔ مسٹر کملناتھ نے کہاکہ کانگریس نے کسانوں کے قرض معافی کی بات کہی ہے ، اگر پارٹی کے اعلان کے بعد بی جے پی کسانوں کا قرض معاف کرتی ہے تو کانگریس اس کا خیرمقدم کرے گی۔ کانگریس کی ترجیح و مقصدکسانوں کا مفاد ہے۔
پارٹی کے منشور کے تعلق سے انہوں نے کہاکہ اس کا ڈرافٹ تیار ہے اور جلد ہی جاری کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بی جے پی کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے رکن پربھات جھا پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر جھا پہلے خود کونسلر یا پنچایت کا الیکشن جیت کر دکھائیں ، پھر ان کے جیتنے پر سوال اٹھائیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: