سرورق / خبریں / ونڈشیلڈ میں دراڑ بنگلورآنے والا طیارہ کولکتہ واپس –

ونڈشیلڈ میں دراڑ بنگلورآنے والا طیارہ کولکتہ واپس –

کولکتہ: بنگلور جارہے انڈیگوگوایر لائنز کے ایک طیارہ کو پرواز کے بعد ونڈ شیلڈ میں دراڑ آنے کی وجہ سے کولکتہ واپس آنا پڑا۔ ایر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ایک اہلکار نے یہ معلومات دیں۔ انڈیگو کا یہ طیارہ 168 مسافروں کو لے کر پرواز کرنے کے 15؍ منٹ بعد نیتاجی سبھاش چندربوس انٹرنیشنل ہوائی اڈہ واپس آگیا۔ اے اے آئی کے افسر نے بتایاکہ 178؍مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے کر انڈیگو کولکتہ سے بنگلور جارہی پرواز GE345 اتوار کو 10؍بج کر 15؍منٹ پر واپس لوٹ آئی کیوں کہ اس کے ونڈشیلڈ میں دراڑ آگئی تھی۔ 10؍بج کر 34؍منٹ پر یہ طیارہ محفوظ اترگیا۔ انڈیگو کے ایک بیان میں بتایاگیا ہے کہ طیارہ کو صبح خراب موسم کی وجہ سے کولکتہ لوٹنا پڑا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

ششی تھرور کے خلاف کلکتہ کی ایک عدالت نے سمن جاری کیا –

کلکتہ کلکتہ کی ایک عدالت نے کانگریس کے لیڈر اور تیرونتاپورم سے ممبر پارلیمنٹ ششی …

جواب دیں

%d bloggers like this: