سرورق / خبریں / ونئے کلکرنی کے سکریٹری سمیت کئی حامیوں کے گھروں پر چھاپے –

ونئے کلکرنی کے سکریٹری سمیت کئی حامیوں کے گھروں پر چھاپے –

دھارواڑ۔ دھارواڑ ضلع نگراں کار وزیر و ریاستی وزیر برائے مائنز اینڈ جیولوجی ونئے کلکرنی کے پرسنل سکریٹری پرشانت کیکرے میگھ راج ہیرے مٹھ اور متو بلاری کے گھروں پر محکمہ انکم ٹیکس کے حکام نے چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات کاجائزہ لیا۔اعلیٰ ذرائع کے مطابق ممبئی اور گوا کے 5؍ افسران پر مشتمل ٹیم نے یہ چھاپے مارے اور بتایا جاتا ہے کہ چھاپے کے دوران افسران کو نئی اہم دستاویزات حاصل ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پرشانت کیکرے لاپتہ ہیں ، ان کا فون بھی سوئچ آف آرہا ہے ۔اسی طرح حکام کی جانب سے انہیں گرفتار کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ انتخابات سے ایک دن قبل اس طرح کے چھاپوں کی وجہ سے ونئے کلکرنی اوران کے ساتھیوں کی نیند حرام ہوگئی ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: