سرورق / کھیل / وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

وزیر کھیل راٹھور سے ملے لکشے سین –

نئی دہلی، جونیئر ایشیائی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں 53 سال کے طویل وقفے کے بعد مرد طلائی تمغہ جیتنے والے نوجوان کھلاڑی لکشے سین نے پیر کو یہاں مرکزی وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور سے ملاقات کی۔
وزیر کھیل نے 16 سال کے اس نوجوان کھلاڑی کے کندھے تھپتھپاتے ہوئے انہیں اس کامیابی کے لیے مبارک باد دی۔راٹھور نے لکشے سے ان کے مستقبل کو لے کر بات چیت کی اور انہیں آئندہ ٹورنامنٹوں کے لئے اپنی نیک خواہشات دیں۔ لکشے نے اپنے گلے میں ایشیائی جونیئر چمپئن شپ میں جیتا طلائی تمغہ پہن رکھا تھا۔
لکشے کے ساتھ ان کے خاندان کے رکن بھی موجود تھے۔ لکشے نے انڈونیشیا کے جکارتہ میں یہ خطاب جیتا تھا اور وہ 1965 میں گوتم ٹھکر کے طلائی تمغہ جیتنے کے 53 سال بعد جاکر یہ طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی بنے۔ ہندستانی بیڈمنٹن یونین نے لکشے کو 10 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

ٹیسٹ جنگ میں نہیں نظر آئے گی آئی پی ایل دوستی: بٹلر

لندن، انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جوز بٹلر نے ہندوستانی ٹیم کو آگاہ کیا …

جواب دیں

%d bloggers like this: