سرورق / خبریں / وزیر اعلیٰ کمار سوامی کا رام نگرم ضلع کا دورہ و جنتا درشن –

وزیر اعلیٰ کمار سوامی کا رام نگرم ضلع کا دورہ و جنتا درشن –

رام نگرم: رام نگرم ضلع حلقہ اسمبلی سے کمار سوامی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اس حلقہ کا دورہ کیا۔ ضلع ڈپٹی کمشنر آفس میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شریک ہوکر جملہ 13 محکموں کیلئے مختلف ڈپارٹمنٹ کے تعمیری پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ کروڑوں روپیوں کا عطیہ جاری کیا۔ ان کے ہمراہ ماگڑی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے، شری اے منجو، ایچ ڈی ریونا، شری ڈی کے شیوکمار کنکاپورہ حلقہ کے اور صنعت ریشم کے وزیر وغیرہ ساتھ رہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن راجیندرا کے زیر انتظام یہ پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر راجیو گاندھی ہیلتھ یونیورسٹی کیلئے حاصل کردہ زمینوں کے سلسلے میں 33 کسانوں نے کورٹ میں کیس داخل کیا ہوا تھا۔ انہوں نے جملہ 33 کسانوں کا مسئلہ ڈی سی آفس میں بلا کر حل کیا۔ پھر بھی ان تمام 33 کسانوں کو 22جولائی کو ودھان سودا طلب کیا گیا ہے۔ تاکہ ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔اس موقع پر اقلیتوں کے سرکاری مسلم اسکول رام نگرم کا افتتاح عمل میں آیا۔ ساتھ ہی مرارجی دیسائی اسکول کا بھی انہوں نے افتتاح کیا۔جس کیلئے انہوں نے ایک کروڑ 63 لاکھ روپئے جاری کئے۔ شہر کی تمام سڑکوں ، نالوں کی مرمت اور تعمیر کیلئے شہر کی جدید تعمیر کیلئے 23 کروڑ کا ٹینڈر پاس کر کے آرڈرس جاری کئے ہیں جس کا کام ماہ دسمبر میں شروع ہوگا۔ اس کے بعد دوپہر میں ضلع پنچایت آفس میں جنتا درشن کا پروگرام رکھا گیا۔ ٹوکن حاصل کر کے عام شہریوں نے کمارسوامی سے ملاقات کر کے اپنے مسائل پیش کئے۔جنتا درشن کے دوران وزیر اعلیٰ نے تمام محکموں کے اعلیٰ افسروں کو کئی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کی باز پرس کی۔ اس کے بعد تمام ضلع کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ کے ڈی پی میٹنگ کر کے تمام حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران کمار سوامی کے چاہنے والے پولیس کا سخت پہرہ توڑ کر دفتر میں گھس گئے۔ پورا دن وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے اس شہر میں عوام کے ساتھ گزارا، جے ڈی ایس کے تمام لیڈروں نے اپنے تعاون اور وزیر اعلیٰ کے ہر قدم پر ساتھ دینے کا احساس دلایا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: