سرورق / خبریں / وزیر اعلیٰ سدارامیا دوبارہ اپنی یاترا 3جنوری سے شروع کریں گے-

وزیر اعلیٰ سدارامیا دوبارہ اپنی یاترا 3جنوری سے شروع کریں گے-

بنگلور( پی ین ین ):۔ وزیر اعلیٰ مسٹر سدارامیا 3جنوری سے اپنی یاترا کا آغاز کرنے والے ہیں اور اس یاترا کو کامیا بنانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ چہارشنبہ کے دن رام نگر ضلع سے اپنی یاترا شروع کریں گے ۔وہ رام نگر ۔ہاسن ۔ چکمگلور۔ شیموگہ اور جنوبی کینرا ضلع کا دورہ کریں گے اور یہ دورہ7جنوری کو ختم ہوگا اس کے بعد سدارایا تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور ضلع پنچایتوں کے چیف ایکزی کیوٹیو افسران کے ساتھ د و روزہ اجلاس طلب کریں گے اس اجلاس میں حکومت سے جارہ کردہ فنڈ کو کہاں تک خرچ کیا گیا اور کہاں تک فائدہ کنندگانو ں کو اس کا پہنچا ہے اس تعلق سے تفصیلات حاصل کریں گے اس کے بعد وزیر اعلیٰ اس سال پیش کئے جانے والے بجٹ کی تیاری میں مصرو ف ہوجائیں گے اور وہ تمام محکمۂ جات کے پرنسپل سکریٹریوں اور اعلیٰ افسران سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔بجٹ کے لئے تمام فرقہ اور شعبہ جات کے عوامی نمائندوں اور لیڈروں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ان سے سفارشی خطوط کوحاصل کرکے بجٹ میں زیادہ فنڈ جاری کرنے کے ساتھ ہی کئی نئی اسکیموں اور پروگراموں کو جاری کرنے کی توقع ہے۔سدارامیا کی نظر اقلیتوں۔دلتوں ۔درج فہرست اور قبائل گروپ پرچے اس لئے ان طبقہ جات کے لئے فنڈ ضرورت سے زیادہ جاری کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔سدارامیا اپنی یاترا اور مختلف اضلاع کے دورے سے بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں اور ہر جگہ انہیں کافی کامیابی ملی ہے اورتوقع سے زیادہ لوگوں کی بھیڑ جمع ہورہی تھی اور بی جے پی اورجے ڈی ایس کے کئی لیڈرس کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے ریڑی چوٹ کازور لگا رہے ہیں مگر سدارامیا نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے اورپردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے نیا فرمان جاری کیا گیا ہے کہ پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو ٹکٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: