سرورق / خبریں / وزیر اعظم کی ریلی میں حادثہ کے دوران زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: ممتا بنرجی

وزیر اعظم کی ریلی میں حادثہ کے دوران زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی: ممتا بنرجی

کلکتہمغربی مدنی پور میں وزیر اعظم مودی کی کسان ریلی میں پنڈال گرنے کی وجہ سے زخمیوں ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی۔
مدنی پور کالج گراؤنڈ میں منعقد کسان ریلی میں وزیر اعظم کی تقریر کے دوران پنڈال کا ایک حصہ اچانک گرنے کی وجہ سے 25افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔ان زخمیوں کو مدنی پور میڈیکل کالج اینڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔وزیر اعظم مودی بذات خود اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی۔
حادثہ کے فوری بعد ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاستی حکومت زخمیوں کے علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: