سرورق / قومی / وزیر اعظم نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،کہا :ان کی بہادری ہمیشہ یاد رہے گی

وزیر اعظم نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،کہا :ان کی بہادری ہمیشہ یاد رہے گی

نئی دہلی، 15؍فروری(آئی این ایس انڈیا )
وزیر اعظم نریندر مودی نے کشمیر میں کل دوالگ الگ تصادم کے دوران ہلاک ہوئے فوج کے ایک میجر سمیت چار فوجی اہلکاروں کو آج خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک ان کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیر اعظم نے پالم ہوائی اڈے پر ان فوجیوں کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کیا ، ان فوجیوں کا جسد خاکی آج یہاں لایا گیاہے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل بپن راوت نے وزیر اعظم کو ان واقعات کی اطلاع دی جن میں یہ فوجی شہید ہوئے۔مودی نے بعد میں ٹوئٹ کرتے ہوئے جموں کشمیر میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ ہندوستان ان کی بہادری اور قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیر اعظم نے اترپردیش کے قنوج میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرکے لوٹنے کے بعد بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔غورطلب ہے کہ کشمیر میں کل دو الگ الگ واقعات میں میجر ایس دہیا سمیت 3 فوجی اہلکار شہید ہو گئے تھے ۔دہیا شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرال گنڈ علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہو ئے تھے ، اس تصادم میں فوجیوں نے 3 دہشت گردوں کوبھی مار گرایا۔فوج کے تین جوان باند ی پورہ ضلع کے ہاجن علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں شہید ہو ئے تھے ۔

Leave a comment

About dpasban

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: