سرورق / خبریں / وزیر اعظم مودی کی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت متوقع-

وزیر اعظم مودی کی دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس میں شرکت متوقع-

نئی دہلی، 18جنوری (یو این آئی) دولت مشترکہ سربراہان مملکت کی اپریل میں لندن میں ہونے والی چوٹی کانفرنس کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں اور دیگر رہنماوں کے علاوہ وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

دولت مشترکہ چوٹی کانفرنس 2018کے چیف ایگزیکیوٹیو افسر ٹم ہیچینس نے آج یہاںیو این آئی کو بتایا کہ لندن میں 16 سے20اپریل کے دورن ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں 52ملکوں کے رہنما شرکت کریں گے اور دنیاکو درپیش اہم چیلنجز کو حل کرنے نیز ان ملکوں میں رہنے والے شہریوں اور بالخصوص نوجوانوں کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے لائحہ عمل تیا رکریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ ابھی حکومت ہند نے وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے تاہم انہیں پوری امید ہے کہ مسٹر مودی اس اہم چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے-

 

Source:UNI

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: