سرورق / خبریں / وزیر اعظم مودی نے کیا دہلی – میرٹھ ایکسپریس وے کا افتتاح ، کانگریس پر سادھا نشانہ

وزیر اعظم مودی نے کیا دہلی – میرٹھ ایکسپریس وے کا افتتاح ، کانگریس پر سادھا نشانہ

باغپت، وزیر اعظم مودی نے آج دہلی – میرٹھ ایکسپریس وے کا افتتاح کیا ۔ ان کے ساتھ نتن گڈکری بھی تھے ۔ مودی نے کانگریس پر ملک کے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ صرف خاندان کے لئے سیاست کرنے والی یہ پارٹی ہماری حکومت کے چار سال کے کام سے بوکھلاگئی ہے اس لئے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔
مسٹر مودی نے 14لین کے دہلی ۔میرٹھ ایکسپریس وے کے پہلے مرحلہ میں تعمیر شدہ 9کلومیٹر طویل اور 135کلومیٹر پلول ۔کنڈلی پیری فیرل ایکسپریس وے کو قوم کو وقف کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کی حکومتوں نے ترقیاتی کاموں کو اہمیت دینے کے بجائے ہمیشہ کنبہ پرستی کو فروغ دینے کےلئے کام کیا اس لئے این ڈی اے حکومت کے چاربرسوں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو برداشت نہیں کرپارہی ہے ۔انھوں نے 70سال میں ملک کے ساتھے صرف دھوکہ کیاہے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کام کے کلچرکوفروغ دینے کے بجائے کبھی جمہوریت کی فکرنہیں کی اور صرف ایک ہی خاندان کی فکر میں لگے رہے ۔
ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم نے دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر کھلی جیپ میں روڈ شو کیا۔ یہ دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر غازی آباد تک تقریبا 9 کلو میٹر کا پہلا مرحلہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ملک کا پہلا ہائی وے ہے جہاں سولر انرجی سے سڑک روشن ہوگی۔ اس کے علاوہ ہر 500 میٹر پر دونو طرف بارش کے پانی کو جمع کرنے کا بھی بندوبست ہوگا ۔ ساتھ ہی اس میں 36 میموریلوں کی نمائش کی جائے گی اور 40 جھڑنیں ہوں گے ۔ اسے ریکارڈ 500 دنوں میں پورا کیا گیا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: