سرورق / خبریں / وزیر اعظم مودی جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر لیہہ پہنچے

وزیر اعظم مودی جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر لیہہ پہنچے

سری نگر ، وزیر اعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کے اپنے ایک روزہ دورے پر ہفتہ کی صبح خطہ لداخ کے لیہہ پہنچ گئے۔ انہوں نے لیہہ پہنچنے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’میں گرم جوشی کے ساتھ استقبال کرنے پر لیہہ کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔ مرکزی وزیر برائے روڑ ٹرانسپورٹ نتن گڈگری اور مختلف مرکزی وزارتوں کے متعدد عہدیدار بھی وزیر اعظم مودی کے ہمراہ ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی صبح کے نو بجے لیہہ ائرپورٹ پر پہنچ گئے جہاں ریاستی گورنر این این ووہرا، وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور سول، پولیس و فوج کے عہدیداروں نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم لداخ میں زوجیلا ٹنل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ زوجیلا ٹنل کے بننے سے موسم سرما کے چھ ماہ تک بند رہنے والی سری نگر لیہہ قومی شاہراہ سال بھر کھلی رہے گی۔ وہ لیہہ میں 19 ویں کشک بکولہ کی صدی تقریب پیدائش میں شرکت کریں گے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران وادی میں شمالی ضلع بانڈی پورہ میں بننے والے 330 میگاواٹ کی صلاحیت والے کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ کا رسمی افتتاح کریں گے اور 939 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سری نگر رنگ روڑ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم جموں میں قیام کے دوران ضلع ریاسی میں واقع ’ماتا ویشنو دیوی مندر‘ کو جانے والے 7 کلو میٹر طویل متبادل راستے کو یاتریوں کے لئے کھول دیں گے۔ وہ ایک ہزار میگاواٹ کی صلاحیت والے پکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ اور جموں رنگ روڑ پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (سکاسٹ) جموں کے چھٹے جلسہ تقسیم اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔وزیر اعظم ریاست کا یہ دورہ مرکزی حکومت کے وادی کشمیر میں ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی فورسز کے آپریشنز معطل رکھنے کے ایک غیرمعمولی اعلان کے محض تین روز بھی کررہے ہیں۔ آپریشنز کی معطلی جسے ’یکطرفہ فائر بندی کا نام بھی دیا جارہا ہے‘ کو وادی میں قیام امن کی سمت میں ایک غیرمعمولی قدم سمجھا جارہا ہے۔
سری نگر میں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایس کے آئی سی سی) جہاں وزیر اعظم مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں بالخصوص رنگ روڑ سری نگر کا سنگ بنیاد رکھیں گے، کو جانے والی سڑکوں بالخصوص بلیوارڈ روڑ کو ایک روز قبل ہی سیل کردیا گیا ہے۔ ایسے ہی پابندیاں جموں یونیورسٹی کے جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم کے اردگرد نافذ کی گئی ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: