سرورق / خبریں / وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دیا پاکستان سرحد پر 1400 نئے بنکر بنانے کا حکم

وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے دیا پاکستان سرحد پر 1400 نئے بنکر بنانے کا حکم

بھوپال،مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نےآج کہاکہ پاکستان سرحدسےمتصل علاقوں میں رہنےوالےلوگ عام شہری نہیں ہیں۔وہ اسٹریٹیجک نطقۂ نظرسےبہت اہم ہیں اور انہیں اپنی حفاظت کے لئے 1400 نئے بنکر بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مسٹرسنگھ نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ان سے سرحد پارسےہونےوالی گولےباری میں سرحدپر رہنے والےہندوستانی شہریوں کےمتاثرہونے کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ یقینا یہ عام شہری نہیں ہیں۔یہ تمام شہری اسٹریٹیجک نقطۂ نظرسےبہت اہم ہیں۔ان کی حفاظت کے لئے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں 1400 نئے بنکر بنانے کے لئے احکامات دیےگئےہیں۔
بے گھر کشمیری پنڈتوں کی بحالی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس کے لئے پرعزم ہے۔مرکزی حکومت نے اس کےلئےبجٹ کا بھی التزام کیاہے۔اب جموں و کشمیر حکومت کو زمین کی تخصیص کرنا ہے۔وہاں کی حکومت کو ایسا کرنے لےلے کہا گیا ہے۔زمین ملنے کے بعد اسےفوراً کیا جائے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات ایک حساس مسئلہ ہے۔ہندوستان یقینی طور پر تعلقات کومعمول پرلاناچاہتا ہے۔ لیکن اس کے لئےسب سے پہلے پڑوسی ملک کودہشت گردوں کی حمایت سےگریز کرناہوگا۔پاکستان کو اپنے ملک میں بھی دہشت گردی پر کنٹرول کرنا ہوگا۔اگر وہ اس سلسلے میں ہندوستان کا تعاون چاہتاہےتواسےبھی بحسن وخوبی انجام دیا جاسکتا ہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

بھونگیر حادثہ۔تلنگانہ کے وزیراعلی کا اظہار افسوس

حیدرآبادتلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو نے ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آئے سڑک حادثہ …

جواب دیں

%d bloggers like this: