سرورق / خبریں / وزیراعظم کو راہل گاندھی کا مشورہ خواتین پر مظالم کے خلاف بھی بھوک ہڑتال کریں –

وزیراعظم کو راہل گاندھی کا مشورہ خواتین پر مظالم کے خلاف بھی بھوک ہڑتال کریں –

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 12 اپریل کو بھوک ہڑتال کرنے کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ انہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں خواتین پر ہورہے مظالم، قانونی مشینری کی ناکامی اور بڑھتے ہوئے خلفشار کے لئے بھی بھوک ہڑتا ل کرنی چاہیے ۔واضح رہے کہ مودی مرکزی وزراء اور بی جے پی کے سبھی ارکان پارلیمان نے پارلیمان کے بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی رخنہ اندازی کی مخالفت میں12اپریل کو بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ راہل نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اترپردیش میں اپنی بیٹی کے لئے انصاف کی فریاد کرنے والے ایک باپ کے ساتھ وحشیانہ سلوک نے انسانیت کو شرمسار کردیا ہے امید ہے کہ وزیر اعظم بی جے پی کے دور اقتدار میں خواتین پر ہورہے مظالم امن و قانون کے بگڑتے ہوئے نظام اور بڑھتے ہوئے خلفشار کے خلاف بھی جلد ہی بھوک ہڑتا ل کریں گے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: