سرورق / خبریں / وزیراعظم نے صحت کی دیکھ بھال کی مختلف اسکیموں کے فیض یافتگان سے ویڈیو کے ذریعہ گفتگو کی

وزیراعظم نے صحت کی دیکھ بھال کی مختلف اسکیموں کے فیض یافتگان سے ویڈیو کے ذریعہ گفتگو کی

نئی دہلی،  (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے ویڈیو کے ذریعہ گفتگو کی ۔ وزیر اعظم نے سرکاری اسکیموں کے فیض یافتگا ن سے پانچویں بار یہ گفتگو کی ۔
وزیر اعظم نے صحت اورتندرستی کی اہمیت کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صحت ہر کامیابی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اسی صورت میں عظیم بن سکے گا جب اس کے 125 کروڑ شہری صحت مند ہوں گے۔
صحت عامہ اور حفظان صحت کی مختلف اسکیموں کے فیض یافتگان سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بیماری سے نہ صرف یہ کہ زبردست مالی بوجھ پڑتا ہے ، بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے کنبوں پر ، بلکہ ہمارے سماجی ،معاشی شعبوں پر اس کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے سرکار کی کوشش ہے کہ ملک کے ہرشہری کو کفایتی صحت خدمات فراہم کرائے جانے کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پر یوجنا کا آغاز غریبوں ، زیریں درمیانہ درجے اوردرمیانہ درجے کے کنبو ں کو سستی دوائیں فراہم کرائے جانے کے مقصد سے کیا گیا تھا تاکہ ان کے کنبوں پر مالی بوجھ نہ پڑے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

مراٹھواڑہ میں زوردار بارش –

اورنگ آباد : مراٹھواڑہ میں اورنگ آباد ، عثمان آباد،لاتور ،ہنگولی ، پربھنی اور ناندیڑ …

جواب دیں

%d bloggers like this: