سرورق / خبریں / وروناحلقہ سے وجیندرا کی امیدواری واپس لینے کاخمیازہ پارٹی ورکرس کا احتجاج، بی جے پی لیڈروں کی تصاویر کی چپلوں سے پٹائی، پولیس لاٹھی چارج –

وروناحلقہ سے وجیندرا کی امیدواری واپس لینے کاخمیازہ پارٹی ورکرس کا احتجاج، بی جے پی لیڈروں کی تصاویر کی چپلوں سے پٹائی، پولیس لاٹھی چارج –

بنگلورو؍میسورو۔ ریاستی اسمبلی کے لئے 12مئی کوہونے والے انتخابات کے لئے میسور کے ورونا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا کے بیٹے وجیندراکی امیدواری واپس لینے پر آج اس حلقہ کے بی جے پی لیڈروں اورورکرس نے پارٹی قیادت پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے توڑپھوڑ مچائی اور پارٹی قیادت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ اس دوران مظاہرین نے رکن پارلیمان پرتاپ سمہا، مرکزی وزراء سدانند گوڈا، اننت کمار ہیگڈے، آر اشوک اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں کی تصاویر کی جوتوں اور چپلوں سے پٹائی کی۔ اس دوران مظاہرین بے قابو ہوگئے تھے اور آس پاس تھوڑ پھوڑ شروع کردی تو ہجوم کو منتشر کرنے اور حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنی پڑی۔آج ننجنگڈھ میں منعقدہ بی جے پی کے اجلاس میں جیسے ہی یہ اعلان کیاگیا کہ ورونا سے وجیندرا کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جارہا ہے تو پارٹی ورکرس برہم ہوگئے اور اس جلسہ گاہ ہی میں توڑ پھوڑ شروع کردی ۔ اس کے بعد یہ خبر جیسے ہی جنگل کی آگ کی طرح ورونا حلقہ میں پھیلی پارٹی ورکرس بے قابو ہوگئے اور حلقہ میں بھی توڑ پھوڑ شروع کردی اور ذمہ دار بی جے پی سینئر لیڈروں کی تصاویر کی چپلوں سے پٹائی کی۔ورونا اسمبلی حلقہ وزیراعلیٰ سدارامیا کا مضبوط حلقہ ہے جہاں سے کانگریس نے سدارامیا کے فرزند ڈاکٹر یتیندرا کو میدان میں اتارا ہے ۔ ان کے خلاف بی جے پی نے ایڈی یورپا کے بیٹے وجیندرا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرکے حلقہ میں ٹکٹ دینے سے قبل ہی اس کی خوب تشہیر کردی تھی۔ ایک سروے کے دوران یہ معلوم ہوا کہ وجیندرا اس حلقہ سے چناؤ ہار جائیں گے۔ بی جے پی لیڈروں نے وجیندرا کو اس حلقہ سے نہ کھڑا کرنے کا ایڈی یورپا کومشورہ دینے کے فوری بعد ان کی امیدواری واپس لے لی گئی تو پچھلے کئی دنوں سے اس حلقہ میں وجیندرا کے حق میں مہم چلارہے لیڈر اور پارٹی ورکرس مایوس ہو کر لیڈروں کے اس فیصلے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے اپنا غصہ نکالا۔ اس وجہ سے بی جے پی نے آج اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست بھی روک لی ہے جس میں وجیندرا کانام نکال دیا گیاہے۔ اس حلقہ سے دوسرے امیدوار کو ٹکٹ دینے پر بی جے پی غور کررہی ہے۔ یہ بھی خبر ہے کہ حال ہی میں کانگریس سے مستعفی ہو کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ایل ریونا سدیا کو ٹکٹ دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ بی جے پی نے اب تک 220؍امیدواروں کا اعلان کردیاہے ۔مزید چار حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا باقی ہے۔ یشونت پور سے شوبھا کرندلاجے کو پارٹی ٹکٹ دینے ایڈی یورپا برابر دبا ؤ ڈال رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھدراوتی ، بی ٹی ایم لے آؤٹ، رام نگرم اور کنکاپورہ حلقوں کے لئے امیدواروں کو تبدیل کرنے پر پارٹی غور کررہی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: