سرورق / خبریں / ورلڈ پریس فریڈم ڈے ممتابنرجی کی مبارک بادی

ورلڈ پریس فریڈم ڈے ممتابنرجی کی مبارک بادی

کولکتہ:3 ؍مئی (یواین آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر آج صحافیوں کو مبارک باد دی۔محترمہ بنرجی نے ایک ٹویٹ کر کے کہاکہ آج ورلڈ پریس فریڈم ڈے ہے اور ریاستی حکومت نے ہمیشہ ہی صحافیوں کا احترام کیا ہے اور ان کے رول کو تسلیم کیا ہے ۔ہم نے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے مابھوئی بیمہ یوجنا کا آغاز کیا ہے اور حال ہی میں60 ؍سال سے زیادہ عمر کے صحافیوں کے لئے ایک پنشن اسکیم بھی لانچ کی ہے۔قابل غور ہے کہ ریاست کی ممتا بنرجی حکومت نے2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے سماج کے مختلف طبقات کے لئے فلاح و بہبود کی مختلف اسکیموں کی شروعات کی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: