سرورق / خبریں / وجے مالیا کی حوالگی پر آخری سماعت 31جولائی کو –

وجے مالیا کی حوالگی پر آخری سماعت 31جولائی کو –

نئی دہلی،حکومت نے اج راجیہ سبھا میں کہا کہ ہزاروں کروڑ روپے کا بنک قرض ادا نہیں کرنے والے شراب کے کاروباری وجے مالیا کو برطانیہ سے ملک واپس لانے کا عمل ہندستان۔برطانیہ حوالگی معاہدہ کے مطابق چل رہا ہے اور ا س معاملہ پر حتمی سماعت کے لئے 31جولائی کی تاریخ مقرر ہے۔
وزیر مملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے ایوان میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 9فروری 2017کو وجے مالیا کی حوالگی کے لئے برطانوی ہائی کمیشن کو نئی دہلی میں ایک درخواست سونپی گئی تھی۔ اس کے بعد وجے مالیا کو 18اپریل 2017کو گرفتار کیا گیا اور شرط پر ضمانت دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال یہ معاملہ لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں زیرغورہے اور اس کی آخری سماعت 31جولائی 2018کو ہوگی۔
جنرل نے کہاکہ وجے مالیا کی حوالگی عدالت کے فیصلے پر منحصر کرے گی اور حکومت بھی اس کے مطابق آگے کی کارروائی کرے گی۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: