سرورق / بین اقوامی / واٹس ایپ نے متعارف کرائے گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچرز –

واٹس ایپ نے متعارف کرائے گروپ ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچرز –

مینلو پارک (امریکہ) ، جدید دور میں واٹس اپ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اسی لئے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے دو اہم مزید فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ جن کی بدولت دوسے زائد افرادویڈیواور آڈیو گروپ کال کرسکیں گے ۔
بی ٹاٹیسٹ کے لیے ایک نیاواٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے،جب کہ وائس کال کا نیا 2.18.192vہے ۔ماہرین کے مطابق اس کا اصل ورژن بعد میں متعارف کرایا جائے گا ۔فی الحال ٹیسٹ کے لیے بی ٹاورژن گوگل پلے اسٹون پر ریلیز کیا گیا ہے ۔جب کہ ونڈوزفون کے لیے چند دنوں میں نیا ورژن پیش کیا جائے گا ۔ابھی بی ٹاورژن سےا یک وقت میں چار صارفین گروپ ویڈیو اور آڈیو کال کرسکتے ہیں اور کال کرنے والا شخص مزید تین دوستوں کو شامل کرسکتا ہے ۔
اس فیچر کو آزمانے سے پہلے اس کا ورژن اب ڈیٹ کرنالازمی ہے ۔بعدازاں کال ملائیے اور اوپر کی جانب سیدھے ہاتھ پر add participant آئکن پر کلک کریں اورایک دوست کو کال ملائیے،پھر تیسرے اور چوتھےدوست کوبھی اسی طرح ایڈ کریں ۔اب نہ صرف آپ تمام دوستوں کے اکائونٹ کی تصاویر دیکھ سکیں گے بلکہ ان سے بات بھی کرسکتے ہیں ۔بہت جلد اس فیچر کے لیے ایک اسٹیکر بھی پیش کیا جائے گا ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: