سرورق / خبریں / وارننگ کی گھنٹی بن کر کام انجام دیں صحافیوں کو وزیر اعلیٰ تعلیم دیوے گوڑا کا مشورہ –

وارننگ کی گھنٹی بن کر کام انجام دیں صحافیوں کو وزیر اعلیٰ تعلیم دیوے گوڑا کا مشورہ –

میسور: غلطی کرنے پر چاہے جتنا بھی بارسوخ لیڈر ہو اس کی مذمت کرنا اور غلطی کو عوام کے سامنے لانا صحافیوں کی ذمہ داری اور فرض ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جی ٹی دیوے گوڑا نے کہی۔ انہوں نے یہاں میسور ڈسٹرکٹ ورکنگ جرنلسٹ یونین کے زیر اہتمام منعقدہ صحافیوں کے سالانہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے اہم ستون کہلانے والے لیجس لیچر، جدڈیشیل اور ایگزی کیٹیو کی غلطیوں کو سدھارنے اور نشاندہی کرنے کی طاقت میڈیا میں ہے۔ سچائی کو عام کرنے اور غلطیوں کا انکشاف کرنے کا کام صحافیوں کا ہے۔کسی سے غلطی سرزد ہونے پر چاہے کتنا ہی بڑا آدمی کیوں نہ ہو اس کی مذمت کی جانی چاہئے۔اور اس کے خلاف رپورٹ شائع کی جانی چاہئے تب ہی غلطیوں کا احساس ہوسکتا ہے اور غلطیوں کو سدھار نے کا موقع مل سکتا ہے اس معاملے میں کسی بھی طرح کی رعایت ہرگز نہ کی جائے۔ سائٹس اور آر یوگیہ کرناٹکا منصوبے کے تحت صحافیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا تیقن دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں کام انجام دے رہے باصلاحیت صحافیوں کیلئے خود کا دفتر قائم کرنے مالی امداد فراہم کریں گے۔ ہوٹل مالکان اسوسی اشین کے سابق ریاستی صدر راجیندرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جان کی بازی لگا کر خبریں اکٹھا کرنے اور شائع کرنے والے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنا چاہئے اور جان گنوانے والے صحافیوں کے اہل خانہ کو 50؍ لاکھ روپئے معاوضہ دے کر ان کے اہل خانہ کیلئے 5؍ لاکھ روپئے ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔ صحافی راج کمار بھواسار کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر صحافی روی ہیگڈے، رکن اسمبلی ایچ وشواناتھ ، ضلع ورکنگ جرنلسٹ یونین کے صدر سی کے مہیندرا، جنرل سکریٹری لوکیش، بابو، ہوٹل مالکان انجمن سے سابق صدر راجیندرا سمیت دگیر موجود تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: