سرورق / قومی / نیپالی کانگریس نے سبھی32اضلاع میں امیدواروں کے نام طے کئے

نیپالی کانگریس نے سبھی32اضلاع میں امیدواروں کے نام طے کئے

نیپالی کانگریس نے سبھی32اضلاع میں امیدواروں کے نام طے کئے
 کاٹھمنڈو،22اکتوبر(یو این آئی)نیپال میں برسراقتدار نیپالی کانگریس پارٹی (این سی )نے 26نومبر کو 32اضلاع میں ہونے والے ایوان نمائندگان اور ریاستی قانون سازاسمبلیوں کے انتخابات کیلئے اپنے سبھی امیدواروں کے نام طے کردیئے۔
انگریزی روزنامہ’کاٹھمنڈو پوسٹ‘میں آج شائع ایک رپورٹ کے مطابق این سی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن پرکاش شرن مہنت نے کل یہاں صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی نے فیڈرل سوشلسٹ فورم نیپال،راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی(آر پی پی)اور آر پی پی (ڈیمو کریٹک)سےاتحاد کی بنیاد پر امیدواروں کے نام اور سیٹوں کا اعلان کیا ہے۔
پارٹی امیدواروں کے نام طے کرنے کیلئے این سی کےسینئر لیڈر رام چندر پوڈیل سمیت پارٹی کے بڑے لیڈروں کی بلوواتر میں واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر کل دیر شام میٹنگ ہوئی۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: