سرورق / بین اقوامی / نیپالی وزیر اعظم کا دورہ بیجنگ مکمل –

نیپالی وزیر اعظم کا دورہ بیجنگ مکمل –

کٹھمنڈو، نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے چین کا اپنا دورہ مکمل کرلیا ہے۔ اس دوران دونوں ملکوں نے بین سرحد ریلوے لائن ڈیولپ کرنے کے ایک تاریخی معاہدہ پر دستخط کئے۔ یہ ریلوے لائن تبتی شہر کیرونگ کو کٹھمنڈو سے جوڑے گی۔
دونوں رہنماو ں نے باہمی دلچپسی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انفرادی اور وفد کی سطح پر بات چیت کے بعد دونوں ملکوں نے کئی معاہدوں پر دستخط کئے۔
مسٹر اولی نے ریلوے کنکٹی ویٹی کے لئے تعاون کوباہمی تاریخ میں سب سے اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے مابین تجارت میں اضافہ ہوگا۔
نیپالی روزنامہ کٹھمنڈو پوسٹ نے لکھا ہے کہ بین سرحدی کنکٹی ویٹی سے اس خطے کے انفرااسٹرکچر کو استحکام حاصل ہوگا۔ اس خطے کے ممالک چین، تھائی لینڈ، میانمار، لاوس او رکمبوڈیا پہلے ہی سڑک کے ذریعہ ایک دوسرے سے جڑ چکے ہیں۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: