سرورق / بین اقوامی / نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں آگ، ایک کی موت –

نیویارک کے ٹرمپ ٹاور میں آگ، ایک کی موت –

نیویارک، نيويارك میں واقع ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل پر آج آگ لگ جانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور فائر محکمہ کے چار عملہ معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔ فائر محکمہ کے حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تقریبا 200 عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر جلد ہی قابو پا لیا گیا۔ پولس کے مطابق 67 سالہ ایک شخص کو ٹرمپ ٹاور کی 50 ویں منزل کے ایک اپارٹمنٹ میں بیہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد اس کو نزدیک کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
نیویارک کے مینہٹن میں واقع اس ٹاور میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دفتر اور ایک ذاتی رہائش گاہ بھی ہے۔ حادثے کے وقت مسٹر ٹرمپ عمارت میں موجود نہیں تھے۔ اس حادثے کے بعد مسٹر ٹرمپ نے ٹویٹ کرکے فائربریگیڈ کے عملہ کا شکر یہ ادا کیا۔ فائر محکمہ نے آگ لگنے کی وجہ کے سلسلے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ عمارت میں آگ لگنے کے دوران ٹرمپ خاندان کا کوئی رکن وہاں موجود نہیں تھا۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: