سرورق / بین اقوامی / نیوکلیائی ہتھیاروں پر مکمل پابندی چاہتاہے شمالی کوریا:مون جے ان

نیوکلیائی ہتھیاروں پر مکمل پابندی چاہتاہے شمالی کوریا:مون جے ان

سیول، جنوبی کوریا کےصدر مون جے ان نے آج کہا کہ شمالی کوریا جزیرہ نماکوریا میں نیوکلیائی ہتھیاروں پر مکمل پابندی چاہتاہے اور اسکے لئے اس نے جنوبی کوریا سے امریکی فوج ہٹانے کی شرط بھی نہیں رکھی ہے ۔ مسٹر مون نے کہا کہ دونوں کوریائی ملکوں کے رشتوں میں بہتری کوئی مشکل نہیں ہے ۔دونوں کوریائی ملکوں اور امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان منصوبہ بند طریقہ سے میٹنگیں کرکے شمالی کوریا کےنیوکلیائی اور میزائل پروگراموں کو روکا جاسکتاہے ۔
مسٹر مون نےصحافیوں سے کہا ،’’شمالی کوریا نے نیوکلیائی ہتھیاروں پر مکمل روک لگانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انھوں کوئی ایسی شرط نہیں رکھی ہے جسے امریکہ پوری نہ کرسکے جیسے جنوبی کوریا سے امریکی فوج کو ہٹانا ۔شمالی کوریا صر ف دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو ختم کروانا چاہتا ہے ۔ ‘‘ مسٹر مون نے کہا کہ انھیں امن معاہدہ کا امکان نظر آرہا ہے اور اگر شمالی کوریا اپنے نیوکلیائی پروگرام پر روک لگاتاہے تو اسکی معیشت کو بین الاقوامی امداد بھی مل سکتی ہے ۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: