سرورق / کھیل / نیمار نے کیا اعتراف عالمی کے کپ دوران ناٹک بازی کی تھی –

نیمار نے کیا اعتراف عالمی کے کپ دوران ناٹک بازی کی تھی –

ساؤ پاؤلی،(آئی این ایس ) اسٹار فٹ بال کھلاڑی نیمار نے ایک اسپانسر کے اشتہارات کے ذریعے یہ تسلیم کیا کہ روس میں ہوئے فٹ بال عالمی کپ کے دوران فاؤل کا شکار ہونے پر انہوں نے بڑھا چڑھاکر رد عمل کا اظہارکیا۔جاری ویڈیو میں ان کو پہلی بار اپنی باتوں کوتسلیم کرتے اور مستقبل میں اس میں بہتری لانے کی بات کہتے دیکھا گیا۔نیمار نے عالمی کپ میں 2 گول کئے۔برازیل کی ٹیم کوارٹر فائنل میں بلجیئم سے ہار کر باہر ہو گئی تھی۔میدان پر ناٹک بازی کرنے کیلئے نیمارپر کافی تنقید ہوئی۔انہیں اکثر میچوں کے دوران گلاٹی مارتے، ڈائیو لگاتے یا ریفریوں سے بھڑتے دیکھا گیا۔ نیمار نے کہا،’’ میں اپنے اندر کے لڑکے کو زندہ رکھنے کے لئے لڑتا ہوں ۔آپ کو لگتا ہے کہ میں گرتا بہت ہوں ۔لیکن میں گرتا نہیں۔میں ٹوٹ جاتا ہوں۔ میں نے تنقید قبول کرنے میں طویل وقت لیا۔میں نے آئینے میں خود کو دیکھ کر مکمل طور پرتبدیل کرنے کا وعدہ کرنے میں طویل وقت لیا۔لیکن جو گرتے ہیں، وہی پھر اٹھتے ہیں۔‘‘

Leave a comment

About saheem

Check Also

ٹیسٹ جنگ میں نہیں نظر آئے گی آئی پی ایل دوستی: بٹلر

لندن، انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جوز بٹلر نے ہندوستانی ٹیم کو آگاہ کیا …

جواب دیں

%d bloggers like this: