سرورق / خبریں / نہرو کی برسی پر پرنب، منموہن، راہل کا خراج عقیدت –

نہرو کی برسی پر پرنب، منموہن، راہل کا خراج عقیدت –

نئی دہلی،  (یواین آئی) سابق صدر پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر محمد حامد انصاری ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے آج ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مکھرجی، ڈاکٹر سنگھ، مسٹر انصاری اور مسٹر گاندھی نے شانتی ون پہنچ کر نہرو کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ سرکردہ کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد، اشوک گہلوت اور موتی لال ووہرا نے بھی پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔
نہرو کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا ۔ وہ الہ آباد میں 14 نومبر 1889 کو پیدا ہوئے تھے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: