سرورق / قومی / کانگریس پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لئے اجتجاجی مظاہرہ کرے گی

کانگریس پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لئے اجتجاجی مظاہرہ کرے گی

کانگریس پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لئے اجتجاجی مظاہرہ کرے گی

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اس کے لئے ملک گیر مظاہرے کرے گی۔
کانگریس کے سینئر ترجمان اور دہلی کے صدر اجے ماکن نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ عالمی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتیں 52فیصد تک کم ہوچکی ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ملک کے عوام کو اس فائدہ دینے کے بجائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیوں میں بے تحاشہ اضافہ کررہی ہے اور عام لوگوں پر کمر توڑ مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ڈیزل اور پٹرول پر گیارہ مرتبہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس سے پٹرول کی قیمت 133.47 فی صد اور ڈیزل 400.86 فی صد تک بڑھ چکی ہے۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: