سرورق / خبریں / نوجوان ووٹروں کو نسرگاہ کا مسالہ دوسہ

نوجوان ووٹروں کو نسرگاہ کا مسالہ دوسہ

بنگلور (چیف رپورٹر) ریاستی اسمبلی کے لئے کل ہورہی پولنگ کے لئے خدمات انجام دے رہے سرکاری کارندوں کو اس مرتبہ پارٹی امیدواروں کی جانب کھانے پینے کا انتظام کرنے پر پابندی لگادی ہے جس کی وجہ سے پولنگ عملہ کو کھانا پانی حاصل کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اس کے برعکس ان انتخابات میں پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کو بنگلور کے26اسمبلی حلقوں میں گرم گرم مسالہ دوسہ اور کافی فراہم کرنے کا اعلان کیاہے۔ پہلی بار ووٹ دینے کے بعد نسرگاہ ہوٹل میں مسالہ دوسہ اور کافی حاصل کرسکتے ہیں۔اس کا انتظام خود الیکشن کمیشن نے کروایاہے تاکہ پہلی بار ووٹ دے رہے نوجوانوں ووٹروں کو زیادہ تعداد میں پولنگ بوتھس کولانے کی ترغیب دی جاسکے۔ اس فیصلہ کا کئی لوگوں نے خیرمقدم کیاہے۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: