سرورق / بین اقوامی / نواز شریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ –

نواز شریف کے بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ –

اسلام آباد ، ممبئی پر 2008 کے دہشت گردانہ حملوں میں سرحد پار کے جنگجووں کے رول کے نواز شریف کے اعتراف کے پس منظر میں پاکستانی فوج کی چوٹی کی غیر فوجی تنظیم قومی سلامتی کونسل کا اجلاس آج یہاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہوا جس میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت شریک ہوئی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کل ٹویٹ کیا تھا کہ ‘میڈیا میں ممبئی حملوں کے حوالے سے جو بیان آیا ہے اس پر مشاورت کے لیے وزیراعظم کی صدارت میں قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے ممبئی پر دہشت گردانہ حملوں پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دائر مقدمے کے حوالے سے سوال اٹھا یا تھا کہ اس مقدمے کی کارروائی ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوسکی؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں اب تک متحرک ہیں، جنھیں غیر سرکاری عناصر کہا جاتا ہے، تو کیا ہمیں ان کو اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ وہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ناقابل قبول ہے یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، یہ بات روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور چینی صدر شی جنگ نے بھی کہی تھی۔ نواز شریف نے خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’ ہم نے اپنے آپ کو تنہا کرلیا ہے۔۔۔‘‘۔

Leave a comment

About saheem

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: