سرورق / قومی / نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی ہوگی

نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی ہوگی

نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی ہوگی

 اسلام آباد، 26 ستمبر (یو این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن سے واپس آنے کے بعد اور یہاں احتساب عدالت میں پیش ہونے سے پہلے آج یہاں پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے صلاح مشورہ کیا۔
سابق وزیر اعظم کے سیاسی مشیر اشرف کرمانی نے پنجاب ہاؤس میں میڈیا کو بتایا، ’’مسٹر شریف کل قومی احتساب بیورو (نیب) عدالت میں پیش ہوں گے‘‘۔
’دی نیشن‘ اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، نواز شریف کل اسلام آباد پہنچے اورمعاونوں کے ساتھ موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے قانونی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

 

Leave a comment

About Khamar Naz

Check Also

کروناندھی کی حالت بگڑی –

چنئی (ایجنسیز) تملناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ اور ڈی ایم کے کے سربراہ ایم کروناندھی …

جواب دیں

%d bloggers like this: